Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول مہنگا ہونے سے پنجاب پولیس کے ’ایندھن کیلئےمختص فنڈز ختم ہوگئے‘

آئی جی پنجاب نے پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے مانگ لیے
شائع 26 ستمبر 2023 05:45pm
پیٹرول مہنگا ہونے سے پنجاب پولیس کے ایندھن کیلئےمختص فنڈز ختم ہوگئے، فوٹو ــ فائل
پیٹرول مہنگا ہونے سے پنجاب پولیس کے ایندھن کیلئےمختص فنڈز ختم ہوگئے، فوٹو ــ فائل

پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے پنجاب پولیس بھی پریشان ہے۔

پنجاب پولیس کو پیٹرولنگ میں مشکلات کا سامنا۔ آئی جی پنجاب نے پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے مانگ لئے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ’ایندھن کیلئےمختص فنڈز ختم ہوگئے ہیں‘۔

پنجاب حکومت نے اکتوبر تک کے فنڈز جاری کئے تھے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پولیس کے فنڈز ڈیڑھ ماہ پہلے ہی ختم ہوگئے۔

punjab

petroleum prices

Punjab police