Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور جرمنی کے مابین آمدنی پر ٹیکسوں کی چوری کے معاہدے پر مذاکرات کامیاب

ٹیکس قوانین میں تبدیلیوں سے 1994 کے معاہدے کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق
شائع 26 ستمبر 2023 05:07pm
تصویر: بلومبرگ
تصویر: بلومبرگ

پاکستان اور جرمنی کے مابین آمدنی پر ٹیکسوں کی چوری روکنے کا معاہدہ نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور جرمنی کے ٹیکس حکام کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسں چوری روکنے کا معاہدہ 1994 میں ہوا تھا۔

مذاکرات میں ٹیکس قوانین میں تبدیلیوں سے 1994 کے معاہدے کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق ہوا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ معاہدے سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے ٹیکس دہندگان کو دہرے ٹیکسوں سے نجات ملے گی۔

پاکستان

Germany

Income Tax