Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن کا ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر پر چھاپے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن نے متعدد بار ایس بی سی اے حکام کو خطوط تحریر کئے لیکن کوئی جواب نہ آیا
شائع 26 ستمبر 2023 04:49pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اینٹی کرپشن حکام نے سندھ بلڈںگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے عدم تعاون پر ان کے مرکزی دفتر پر چھاپے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے متعدد بار ایس بی سی اے حکام کو خطوط تحریر کئے، جس میں غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

کئی دن گزر جانے کے باوجود بھی ایس بی سی اے نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع جنوبی میں 9 پلاٹوں پرغیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، جن میں کھارادر، میٹھادر، رام سوامی، رنچھوڑ لائن سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔

sindh

anti corruption

SBCA