Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا کراچی میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی اسپرے مہم شروع کرنے کا اعلان

اس شہر کے بچوں کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گے، حافظ نعیم
شائع 26 ستمبر 2023 03:03pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ پورے شہر میں انسداد ڈینگی اور ملیریا مہم چلانے جارہے ہیں، شہر کے بچوں کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گے اور بے لوث خدمت کریں گے۔

الخدمت کے تحت شہر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی اسپرے مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتی اور نہ تنہا چھوڑےگی۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کورنا کے وقت عوام خوف میں تھی، اس دوران بھی الخدمت نے انسانیت کی خدمت کی، اورعوام کے دلوں میں اپنا مقام بنایا، ہم شہر کے بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے رہے ہیں، چھوٹے کاروبار کیلئے قرض بھی فراہم کرتے ہیں، سینٹرل جیل میں بھی قیدیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس شہر کے بچوں کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گے، عوام کی بے لوث خدمت کریں گے، جماعت اسلامی کے تحت پورے کراچی میں انسداد ڈینگی اور ملیریا مہم چلانے جارہے ہیں، ہر یوسی ، ٹاون میں عوام کی خدمت کریں گے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اقتدار پر قابض لوگ اسپرے مہم تک نہیں چلا رہی، یہ قبضہ کرکے مئیر بن گئے، شہرکےعوام قبضہ میئر سے سوال کیلئے حق بجانب ہیں۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

jamat e islami karachi