Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دہشتگرد سیاستدانوں کو بھی دھمکیوں کے فون کرتے ہیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

کالعدم تنظموں اور دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں، عمران شاہد
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 03:12pm
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد۔ فوٹو — اسکرین گریب
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد۔ فوٹو — اسکرین گریب

ڈی آئی جی شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) عمران شاہد کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سیاستدانوں کو بھی دھمکیوں کے فون کرتے ہیں۔

ڈی ائی جی سی ٹی ڈی ٹیرر فنانسنگ یونٹ عمران شاہد نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کی کارروائی میں ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو علاقے میں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

عمران شاہد نے انکشاف کیا کہ ملزمان سیاستدانوں کو بھی بھتے کے لیے کالز کرتے تھے، بھتہ خوروں میں ایک کا تعلق ہمسایہ افغانستان سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے موبائل فونز اور مختلف کاروباری حضرات کے وزٹنگ کارڈ برآمد ہوئے ہیں، دہشت گرد کالعدم تنظیم کے نام سے افغانستان کے نمبرسے واٹس یپ کال کرتے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکی آمیز فون پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے تھے۔

ڈی ائی جی سی ٹی ڈی ٹیرر فنانسنگ یونٹ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 28 تحریری شکایات درج ہیں جب کہ گروپ کی طرف سے لوگوں پر مختلف دستی بم حملوں، فائرنگ اور آئی ای ڈی سے 2 افراد جاں بحق اور 5 خاندان متاثر ہوچکے ہیں۔

KPK

peshawar

CTD

Terrorism in Pakistan

afghan terrorist