Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا، طلبی کے سمن جاری

نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف کیس بند کردیا تھا
شائع 26 ستمبر 2023 01:17pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق وزیرخزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا ہے اور احتساب عدالت کی جانب سے انہیں طلبی کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف کیس بند کر دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں کیس پر کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا ہے۔

اسحاق ڈار کیخلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا، عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔

اسحاق ڈار کو طلبی کے احکامات احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کئے ہیں۔

NAB

Ishaq Dar