Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک نے منی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس معطل کردیا

کمپنی اپنی معطلی کے دوران غیر ملکی کرنسی سمیت کسی بھی قسم کا کاروبار نہیں کر سکے گی، مرکزی بینک
شائع 26 ستمبر 2023 01:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نجی منی ایکسچینج کمپنی کو کام سے روک دیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میسز پریمیئر ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کا لائسنس تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ کمپنی نے سینٹرل بینک کے قواعد و ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی، لہٰذا اس کے ہیڈ آفس اور تمام برانچوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ایکسچینج کمپنی اپنی معطلی کے دوران غیر ملکی کرنسی سمیت کسی بھی قسم کا کاروبار نہیں کر سکے گی۔

SBP

Exchange Companies

Currency Exchange