Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

لندن میں چار روز قیام کے بعد مریم نواز براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 07:00pm
چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز۔ فوٹو — فائل
چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز۔ فوٹو — فائل

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز لندن میں چار روزہ قیام کے بعد پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

مریم نواز لندن میں اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے ہیتھرو ائرپورٹ روانہ ہوئی تھیں جہاں سے وہ براستہ دبئی واپس لاہور پہنچیں۔

مریم نواز 21 اکتوبر کو نوازشریف کی پاکستان واپسی پر ان کے استقبال کے انتظامات اور تیاریوں کی نگرانی کریں گی۔

انہوں نے لندن میں چار روزہ قیام کے دوران نواز شریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

مریم نواز نے وطن واپس روانگی سے قبل بھی حسن نواز کے دفتر میں اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

PMLN

london

Maryam Nawaz