جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود نےقانونی رائے دیدی
قانونی رائے پر جوڈیشل کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات پر قانونی رائے دیدی۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 10 ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، جن میں مالی بے ضابطگی پر کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس اسکروٹنی کےلیے ممبر کمیٹی کو بھجوایا تھا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی رائے چیئرمین جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو بھیجی جائے گی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی قانونی رائے پر کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔
supreme judicial council
justice sardar tariq masood
justice mazahir ali akbar naqvi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.