Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پلاسٹک سے بنائی گئی سڑک برساتی پانی سے نہیں ٹوٹے گی، نگراں وزیراعلیٰ

عام سڑک پر خرچ 6 کروڑ جب کہ پلاسٹک کی سڑک پر دو کروڑ روپے آتا ہے، محسن نقوی
شائع 25 ستمبر 2023 03:44pm
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پلاسٹک سے بنائی گئی سڑک بارش کے پانی سے نہیں ٹوٹے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کو پراسس سے گزار کر سڑک بنائی گئی، پلاسٹک کے روڈ بارش کے پانی سے نہیں ٹوٹیں گے، اس سڑک سے بہت فائدہ ہوگا جب کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام سڑک پر خرچ 6 کروڑ فی کلو میٹر آتا ہے جب کہ پلاسٹک کی سڑک پر خرچ دو کروڑ روپے آیا ہے۔

اس سے قبل محسن نقوی نے سی بی ڈی پراجیکٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران سے منصوبے سے متعلق بریفنگ لی۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نکاسی آب سے متعلق سی بی ڈی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ڈپلومیٹک انکلیو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی پروجیکٹ میں ہر بڑی کمپنی سرمایہ کاری کر رہی ہے، ملتان اور راولپنڈی میں بھی اس طرز کے منصوبے جاری ہیں جس سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔

lahore

mohsin naqvi

Plastic Road