Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتساب عدالت میں 7 نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع، فریقین کو نوٹسز جاری

عدالت ون میں 6 اور عدالت 2 میں ایک ریفرنس جمع کرایا گیا
شائع 25 ستمبر 2023 03:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے 7 ریفرنسز جمع کرادیے گئے۔

عدالت میں نیب ریفرنسز جمع ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے رجسٹرار اور نیب پروسیکیوٹر احتساب عدالت پیش ہوئے۔

جج محمد بشیر نے نیب پروسیکیوٹر کے ساتھ قانونی پہلوؤں پر سماعت کی جس کے بعد احتساب عدالت ون میں 6 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت 2 میں ایک ریفرنس جانچ پڑتال کے بعد جمع کروا دیا گیا، جس پر جج محمد بشیر کی جانب سے ریفرنسز پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

NAB Amendments