Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کرپشن میں ماہر جبکہ کام میں نااہل ہے، حافظ نعیم الرحمان

وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کا نام لیتے ہیں، امیرجماعت اسلامی کراچی
شائع 25 ستمبر 2023 01:51pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن میں ماہر جب کہ کام میں نااہل ہے، جب کہ نگراں وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کا نام لیتے ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کرپشن میں ماہر جبکہ کام میں نااہل ہے، سیکڑوں ایکڑ زمین رکھنے والے جاگیر داروں کا ٹیکس کم اور عام شہریوں سے ہزاروں روپے بٹورے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی میں ایک موبائل کے لیے گولی مار دی جاتی ہے، مجرموں کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے، میرا چور زندہ باد اور تیرا چور مردہ باد کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جگہ مزید اضافہ کیا جارہا ہے، وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر آئی ایم ایف کا نام لیتے ہیں، جس نے ہمیں اپنا غلام بنا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا اگلے ہفتے کراچی میں 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پورے ملک میں جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھا رہی ہے، آنے والے دنوں میں کراچی شہر کے 100 مقامات پر گاڑیاں بند کرکے احتجاج کیا جائے گا، جب کہ 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

jamat e islami karachi