Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا موسم پھر تبدیل، دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم رہنے کا امکان
شائع 25 ستمبر 2023 01:20pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کا موسم پھرتبدیل ہوگیا ہے، دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محمکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 19 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان

karachi