Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذہن سے نکال دیں سپریم کورٹ جاکر تاریخ لے لیں گے، چیف جسٹس پاکستان

ایک تاریخ پرنوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہونے چاہیے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 05:07pm

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ ذہن سے نکال دیں کہ سپریم کورٹ جاکر تاریخ لے لیں گے، تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا، زیرالتوا کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے، ایک تاریخ پرنوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہونے چاہیے۔

سپریم کورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے زمین تنازع کیس میں تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تاریخ لینے والارجحان اب نہیں چلےگا، ذہن سے یہ نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے، یہاں ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہونے چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس آتا ہے تو سارے کاغذ پورے ہونے چاہئے، دلائل بھی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔

Supreme Court

Justice Qazi Faez Isa

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)