Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آلو چوروں کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا، وزارت داخلہ کی دوڑیں لگ گئیں

چوری میں ملوث گینگ پولیس کی پکڑ میں آگیا
شائع 25 ستمبر 2023 11:00am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مصر میں آلو چوروں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا، جس کے منظرعام پر آتے ہی وزارت داخلہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

مصری پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے ارکان آلوؤں سے لدے ایک ٹرک سے آلو چوری کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آلو کے ٹرک کی چوری کی ویڈیو گردش کر رہی تھی، جسے دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

مصری وزارت داخلہ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اعلان کیا کہ چوری کی واردات میں ملوث گینگ میں 12 افراد شامل ہیں، ان میں سے 6 کا مجرمانہ ریکارڈ تھا، جو گاڑیوں پر لدے پھلوں کی بھی چوری کرتے تھے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور ان کے زیر استعمال رکشہ نما ’ٹک ٹک‘ گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔

Egypt

Potato