Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارا چنار: سبزی منڈی داخل ہونیوالے تیندوے کو پشاور پہنچا دیا گیا

کافی محنت کے بعد تیندوے کو پکڑا، وائلڈ لائف حکام
شائع 25 ستمبر 2023 10:26am
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

گزشتہ روز پارا چنار کی سبزی منڈی کی دکان میں داخل ہونے والے تیندوے کو پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ تیندوا چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ تیندوا گزشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں 2 افراد کو زخمی کرکے ایک دکان میں گھس گیا تھا۔

حکام نے مزید کہا کہ کافی محنت کے بعد تیندوے کو پکڑ کر پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان

Parachinar