Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ملازم نے پیسوں کی لالچ میں مالکن کو بیٹے سمیت قتل کردیا

ملازم نے قتل کے بعد لاشیں کنویں میں پھینک دی تھیں، پولیس
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 03:02pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں گھر کے ملازم نے پیسوں کی لالچ میں مالکن اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔

ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں کنویں سے برآمد کرلیں، مقتولین ایک ہفتے سے پرسرار طور پر لاپتہ تھے۔

واقعہ 19 ستمبر کو پیش آیا، جب رات گھر میں موجود ماں بیٹے کو گھریلو ملازم فیصل نے زیورات اور لاکھوں روپے کی لالچ میں قتل کیا اور ان کی لاشیں گھر میں موجود کنویں میں پھینک دیں، جبکہ گھر میں موجود گاڑیاں بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند رقم کے عوض کباڑیے کو فروخت کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل حفیظ بگٹی نے بتایا کہ واقع کا مقدمہ مقتولہ کی بیٹی نے درج کرایا، ملازم فیصل نے اعتراف جرم کرکے لرزہ خیز انکشافات کیے۔

پڑوسی کا کہنا ہے مقتولین بہت اچھے تھے اپنے کام سے کام رکھتے تھے، گھر میں کام کرنے والی دوسری ملازمہ نے بتایا کہ ان کی مالکن انسان دوست خاتون تھیں۔

پولیس نے خاتون شائستہ اور ان کے بیٹے عبدالہادی کی لاش کو کنویں سے نکال کر کارروائی کے لئےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، جبکہ واقع میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتارکرلیا ہے، واردات میں گھرکے ملازم سمیت 3 ملزمان شامل تھے۔

فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ فرار ایک ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملازم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا ہے،

Crime

Karachi Crime