Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف عوام پر احسان کریں اور لندن میں ہی رہیں، بیرسٹر سیف

نواز شریف کی خاندانی سیاست اپنی موت مر چکی ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 25 ستمبر 2023 09:41am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں، لندن میں ہی رہیں، ان کی خاندانی سیاست اپنی موت مرچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام پر احسان کریں، لندن میں ہی رہیں، اور وہاں بیٹھ کر نہاریاں کھائیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ چھوٹے بھائی17ماہ کی دیہاڑی لگا کرواپس جا چکے ہیں، پاکستان میں اب ان کی لوٹ مارکیلئے مزید کچھ نہیں بچا، نواز شریف واپسی کی بجائے لوٹی ہوئی دولت عوام کو دیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کی واپسی ہوئی تو سزا یافتہ مجرم کے طور پر ہوگی، ان کی خاندانی سیاست اپنی موت مر چکی ہے، پاکستانی عوام موروثی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔

pti

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

barrister saif