Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران کا تہران میں بم دھماکوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

داعش سے تعلق رکھنے والے 28 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، ایرانی میڈیا
شائع 24 ستمبر 2023 11:57pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

ایران نے تہران میں بم دھماکوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے 28 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے دارالحکومت تہران کے گنجان آباد علاقوں میں بیک وقت 30 بم حملے کرنے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور داعش تکفیری دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 28 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اتوار کے روز ایک بیان میں وزارت انٹیلی جنس نے کہا کہ اس کی افواج نے تہران، البورز اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں کارروائیاں کیں۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا اور سازش میں ملوث داعش سے منسلک تمام ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزارت نے دعویٰ کیا کہ یہ عناصر داعش سے وابستہ ہیں اور ان میں سے متعدد کی شام، افغانستان، پاکستان اور عراق کے کردستان خطے میں تکفیری گروہوں کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی طرف سے استعمال کیا جانے والا طریقہ کار عام تکفیری گروہوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہے اور یہ قابل ذکر طور پر اسرائیلی حکومت کے طریقوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ضبط کیے گئے آلات میں کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور تیار بم، ٹائم بموں میں استعمال ہونے والے 100 دھماکہ خیز پرائمرز اور الیکٹرانک آلات کا پیکیج، 17 امریکی ساختہ ہینڈ گرنیڈ اور گولیوں کے ساتھ مختلف اسمارٹ اور سیٹلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور خودکش جیکٹیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران نے 6 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرانے کے بدلے 5 امریکی قیدی رہا کردیے

یوکرین کا میزائل حملے میں روسی بحریہ کے اعلیٰ افسران اور اہلکار مارنے کا دعویٰ

وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہشت گردی کی سازش ایران میں گزشتہ سال کے فسادات کی برسی کے موقع پر تیار کی گئی تھی۔

Iran

Iran's military forces

IRAN ISRAEL CONFLICT