Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں 7 ہزار گیس کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے

سوئی ناردرن کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 07:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سوئی ناردرن کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 7 ہزار سے زائد کنکشن منقطع اور 5 کروڑ سے زائد جرمانے کیے گئے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق تازہ کاروائیوں میں پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 65 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ گیس چوروں کو 19 لاکھ 68 ہزار جرمان کیا گیا۔

راولپنڈی میں 7 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور گیس چوری پر 1 لاکھ 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

مردان میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 4 گیس کنکشن منقطع اور 5 لاکھ 29 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں 13 گیس کنکشن منقطع اور 1 لاکھ 78 ہزار جرمانہ جبکہ گجرات اور اسلام آباد میں 2، 2 کنکشن منقطع کیے گئے۔

ساہیوال میں 6، فیصل آباد میں 12 کنکشن منقطع اور 1 لاکھ 43 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

لاہور میں 15کنکشن منقطع کیے گئے اور 6 ایف آئی آر بھی درج کروادی گئیں۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 10 اور ملتان میں 21 گیس کنکشن منقطع کرکے 1 لاکھ 18 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

اسلام آباد

punjab

KPK

sngc

gas connection

Gas theft