Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ڈینگی کے مزید 11 کیسز رپورٹ ہوگئے

رواں سال تاحال سندھ بھر میں 1268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی
شائع 24 ستمبر 2023 03:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہرقائد میں ڈینگی کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے، رواں سال اب تک سندھ بھر سے ایک ہزار268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے ایک ہزار 29 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

ڈسٹرک ایسٹ میں 3، ساؤتھ میں 5 اور ملیرمیں 2 کیسز، سینٹرل میں ایک کیس رپورٹ ہوا، رواں ماہ تاحال سندھ بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 308 ہوگئی ہے۔

ستمبر میں اب تک کراچی میں 248، حیدرآباد ڈویژن میں31 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ میر پور خاص میں 14، سکھر6، لاڑکانہ 6 اورشہید بینظیر آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال تاحال سندھ بھر میں 1268 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں 1029 کا تعلق کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں ڈینگی کے باعث رواں سال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

پاکستان

karachi

dengue