کم سن بچے گاڑی لے کر گھر سے 320 کلومیٹر دور پہنچ گئے
امریکا میں کم سن بہن بھائی گاڑی لے کر گھر سے 320 کلومیٹر دور پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ فلوریڈا کا ایک 10 سالہ بچہ اور اس کی 11 سالہ بہن جو کیلی فورنیا بھاگ رہے تھے، دونوں بچوں نے اپنی والدہ کی کار میں 320 کلومیٹرکا سفر طے کرلیا۔
حکام کے مطابق دونوں بچے اس وقت بھاگے، جب کی والدہ نے سزا کے طور پر بچی سے الیکٹرانکس ڈیوائس چھین لی تھی۔
حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 4 بجے سے عین قبل شمالی فلوریڈا میں گینس ول کے قریب انٹراسٹیٹ 75 پر دونوں بچوں کو دیکھا، کیونکہ والدہ نے شکایت درج کرائی تھی۔
قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس معاملے کو یہ سوچ کر ہینڈل کر رہے تھے کہ اس میں کار چور ملوث ہیں، انہوں نے کار پر اپنی بندوقیں تان لی تھی اور اندر موجود افراد کو باہر نکلنے حکم دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے حیرت کی بات یہ تھی کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ایک 10 سالہ بچہ اپنی 11 سالہ بہن کے ساتھ گاڑی سے باہر نکل رہا ہے۔
بچے نے حکام کو بتایا کہ اس کی بہن پریشان تھی کہ ان کی والدہ نے بدتمیزی سے اس کے الیکٹرانک آلات چھین لیے تھے، اس لیے بچہ اپنی بہن کو کیلیفورنیا لے جا رہا تھا۔
خفیہ معلومات سے یہ پتہ چلا کہ ان کی ماں یا گھر میں کسی اور نے ان کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی، جس کے بعد بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments are closed on this story.