Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کے فوجی علاقے سے چوری ہونے والا ٹینک کباڑ سے برآمد

فوجی تربیتی علاقے سے ٹینک چوری ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، اسرائیلی حکام
شائع 23 ستمبر 2023 11:21pm
تصویر بشکریہ اوورٹ ڈیفنس
تصویر بشکریہ اوورٹ ڈیفنس

اسرائیل کے فوجی علاقے سے چوری ہونے والا ٹینک کباڑ سے برآمد ہوگیا، حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک جنک یارڈ میں پھینک دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 65 ٹن وزنی ٹینک ایک فوجی اڈے کے قریب اسکریپ یارڈ میں لاوارث پایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے چوری کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ٹینک کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں فوج کے گرین ٹینک ٹاورز کے ساتھ دھات اور دیگر صنعتی عمارتوں کے زنگ آلود اسکریپ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

چوری شدہ ٹینک سے متعلق فوج کا مؤقف ہے کہ مرکاوا 2 ٹینک کو کئی سال قبل غیر فعال کیا گیا تھا اور وہ غیر مسلح تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ٹینک کو حال ہی میں ”فوجیوں کی مشقوں کے لئے اسٹیشنری گاڑی“ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح ایک فوجی تربیتی علاقے سے غیر مسلح ٹینک چوری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

’آج ہماری آبدوزیں ہندوستان سے جائیں گی اور کینیڈا پر نیوکلئیر حملہ کر دیں گی‘

سندھ کے بعد پنجاب سے اسرائیل جانیوالوں کیخلاف مزید مقدمات درج

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا کے قریب ایک تربیتی علاقے سے اسرائیلی مرکاوا 2 ٹینک لاپتہ ہو گیا تھا۔

فوج کا کہنا ہے کہ تربیتی زون استعمال کے وقت عوام کے لئے بند کردیا جاتا ہے، لیکن ضرورت کے تحت راہگیروں کو رسائی دی جاتی ہے۔

Israel

Palestinian Israeli Conflict

Israel Forces