Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے 2018 میں میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا، پرویز خٹک

کبھی روٹی کپڑا مکان اور کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹرین
شائع 23 ستمبر 2023 06:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018 میں میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا۔

سوات، خوازہ خیلہ میں سیاسی اجتماع سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ترقی کرگئے ہیں، 75 سال گزرنے کے باوجود ہم وسائل کا رونا رو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کا کام ہوتا ہے، کبھی روٹی کپڑا مکان، کبھی دین اور کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈر اقتدار میں آکر منشور بھول جاتے ہیں، ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں، اقتدار میں رہنے والے اب قوم کو کیا دھوکا دیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی، بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عدالت نے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل بڑا فیصلہ

الیکشن کس دن ہوگا، منظور وسان نے پیشگوئی کردی

انھوں نے کہا کہ آمدن سے زیادہ ہم صرف سود دے رہے ہیں، آج ہمیں قرض بھی سخت شرائط لگا کر مل رہا ہے۔

pti

PTI Leaders Left Party

general elections 2023

PTI Parliamentarians

Imran Khan Arrested August 5