Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں؟

'پہنو جگ بھاتا کھاؤ من بھاتا'
شائع 23 ستمبر 2023 05:29pm
فوتو فائل
فوتو فائل

’سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیں!‘ یہ ایک ایسی ہدایت ہے جس کی بازگشت زندگی کے ہر لمحے پر سنائی دیتی ہے اور اب طبی ماہرین بھی اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں شامل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی اچھی صحت کے لئے روزانہ کم از کم پانچ پھل اور سبزیاں شامل کرنے کا مشورہ دیتی ہے، جبکہ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے مطابق ہمیں اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کی نو سرونگز شامل کرنی چاہئیے۔

مزید پڑھیں:

کونسی پھل اور سبزیاں آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں؟

پودینہ صرف چٹنی بنانے کیلئے نہیں، آپ کی صحت کیلئے بھی بہترین ہے

ڈپریشن سے بچنا ہے تو جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کو ’گُڈ بائے‘ کہہ دیں

سبزیاں انسانی صحت کے لئے اتنی اہم کیوں ہیں؟

وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹس

سبزیاں وٹامنز اور معدنیات سے بھری ہوتی ہیں جو نشوونما اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جیسا کہ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق بہت سی سبزیوں میں پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے، جو صحت مند بلڈ پریشر کے لئے ضروری ہے، جبکہ مختلف وٹامنز، جیسے وٹامن سی اور اے، آنکھوں، جلد، دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے، انفیکشن سے لڑنے اور زخم بھرنے میں مدد کرتے ہیں۔

لینس پالنگ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سبزیاں اینٹی آکسیڈنٹس غذائی اجزاء کے ایک خاص گروپ سے بھرپور ہوتی ہیں، جو خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے لڑتے ہیں اور دل کی بیماری، کینسر، پارکنسنسن کی بیماری، ایتھروسلیروسس، ہارٹ اٹیک اور الزائمر کی بیماری کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

فائبرز(ریشہ)

سبزیوں کا ایک اوراہم فائدہ غذائی فائبر ہے۔ فائبر ایک اہم غذائیت ہے جو صرف زمین سے پیدا ہونے والے پودوں کے کھانوں میں پایا جاتا ہے۔

یو ایس ڈی اے کا کہنا ہے کہ فائبر آپ کی شریانوں سے خراب کولیسٹرول کو نکالنے میں مدد کرتا ہے اور اس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ فائبر نظام ہاضمہ کو درست رکھنے اور آپ کے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ہے یہ کینسر کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے۔

وزن میں کمی

سبزیاں کھانے والوں کے لئے ایک نعمت ہیں چونکہ ان میں عام طور پر چربی اور کیلوریز کم ہوتے ہیں، لہٰذا آپ وزن بڑھنے کے خوف کے بغیر انہیں اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

سبزیوں میں موجود فائبر آپ کو اپنے وزن کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ فائبر والی غذا آپ کو کافی دیر تک بھوک لگنے سے بچاتا ہے اورآپ کو مجموعی طور پر کم کھانے میں مدد کرتا ہے اور وزن میں کمی یا دیکھ بھال میں مدد دیتا ہے۔

سبزیوں کا انتخاب کرتے وقت یہ ذہن میں رکھیں کہ عام طور پر چمکدار رنگ کی سبزیوں میں غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر پالک میں آئس برگ سلاد کے مقابلے میں بہت زیادہ وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔

world

دسترخوان

Heart Attack

Vegetable

healthy lifestyle

weight loss

nutritions