Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سے 2 دہشتگرد گرفتار، تعلق بھارتی ایجنسی ’ را’ سے ہونے کا انکشاف

اسلحہ اور بارودی مواد برآمد، ملزمان کا سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی کرنے کا انکشاف
شائع 23 ستمبر 2023 05:02pm
اسلام آباد سے 2 دہشتگرد گرفتار، تعلق بھارتی ایجنسی ’ را’ سے ہونے کا انکشاف، فوٹو ــ فائل
اسلام آباد سے 2 دہشتگرد گرفتار، تعلق بھارتی ایجنسی ’ را’ سے ہونے کا انکشاف، فوٹو ــ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارراوائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔

اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ملزمان میں معیز احمد اور مہران یونس شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما وائر، ڈیٹونیٹر اور پستول برآمد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنا تعلق بھارتی ایجنسی ”را“ سے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کی جانب سے سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

شہریوں کے اغواء اور بھتہ خوری میں ملوث اسلام آباد پولیس کے 10 افسران پر مقدمہ درج

گرفتاری کے بعد ملزمان کو تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کرکے انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اسلام آباد

islamabad police

Pakistan Law and order situation

RAW Agent