Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری پرویز الہٰی کی اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

سابق وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ، بیٹے اور بھتیجی شامل
شائع 23 ستمبر 2023 04:57pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالہٰی کی اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھتیجی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اہل خانہ نے چوہدری پرویزالہٰی سے خیریت دریافت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اہلخانہ کی ملاقات عدالتی حکم پر کروائی گئی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو کچھ دن قبل اڈیالہ جیل سے ہی رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر اینٹی کرپشن حکام نے اپنی حراست میں لے کر لاہور ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں

’جیل میں پرویز الہیٰ کی روشنی اور ہوا بند کردی گئی‘

عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا امکان

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے امکانات مزید دور ہوگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک مرتبہ پھر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

rawalpindi

pti

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

adiala jail