Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

گواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری
شائع 23 ستمبر 2023 04:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں لیاری گینگ وار ارشد پپو سمیت 3 افراد کے قتل کیس میں عزیربلوچ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے پیش نہیں کیا جاسکا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

مزید پڑھیں

جائیداد کیلئے بیٹے نے والد کو مردہ قرار دے دیا

طالبان کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان گرفتار، ملزمان کے اہم انکشافات

کراچی،11 سالہ بچی کے اغواء میں کرائے دار ملوث نکلے

عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ارشد پپو قتل کیس میں شاہ جہاں بلوچ، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں، ملزمان پر اغوا اور قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

Uzair Baloch

lyari gang war

lyari gangster

Arshad Pappu Murder Case