Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروہ اور فرحان کی بیٹی ؟ ماورہ حسین کی پوسٹ سے فالوورز شدید تجسس میں مبتلا

دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات اب ختم ہو چکے ہیں
شائع 23 ستمبر 2023 03:32pm
تصویر: انسٹاگرام/ماورہ حسین
تصویر: انسٹاگرام/ماورہ حسین

اداکارہ ماورہ حسین کی انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو بیک وقت حیرت وتجسس کا شکار کردیا ہے۔

ماورہ نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئرکیں جن میں وہ ایک نوزائیدہ بچی کو اٹھائے ہوئے ہیں۔

خوشی سے سرشار ماورہ نے خود کو خالہ قراردیتے ہوئے کیپشن میں فالوورز کو بتایا کہ ان کی سوئٹی ان کی زندگیوں میں آچکی ہے اور یہ بہت زیادہ خوشی کا باعث ہے۔

ماورہ نے بچی کا نام بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکیا۔ اداکارہ نے لکھا، ’ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

اداکار و گلوکار فرحان سعید پولیس افسر بن گئے

فرحان سعید کا عروہ کے ساتھ ’تجدید محبت‘ مداحوں کو بھاگیا

اس پوسٹ کے شیئرکرتے ہی دیکھنے والے شدید متجسس ہوئے کہ ماورہ کی ایک ہی بہن عروہ ہیں تو کیا یہ عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی ہے۔

بہت سوں نے تبصروں میں ماورہ سے براہ راست یہ سوال پوچھ بھی ڈالا۔

حقیقت کیا ہے یہ تو ماورہ ہی بتائیں گی لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ماورہ کی کسی عزیز ترین دوست کی بیٹی ہے کیونکہ وہ ماضی میں ابھی ایک ایسی پوسٹ شیئر کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرکے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو ختم کردیا تھا۔

ان تصاویرسے یہ واضح ہوگیا تھا کہ دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور دونوں اب دوبارہ سے ایک ہوگئے ہیں۔

عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداحوں نے بےحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔