Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدعنوانی، دھوکہ دہی کے الزامات، ضلعی افسران کیخلاف انکوائری کا آغاز

اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کا چئیرمین نارتھ کراچی ٹاؤن کوخط
شائع 23 ستمبر 2023 12:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے ضلع وسطی میں کرپشن فراڈ اور جعلی اسناد کے معاملے سےٓ متعلق اینٹی کرپشن نے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سپروائزر ایجوکیشن کے خلاف انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائر یکٹراینٹی کرپشن نے چئیرمین نارتھ کراچی ٹاؤن کو خط لکھ دیا۔

ضلعی افسران پر بدعنوانی، دھوکہ دہی، جعلی اسناد کے الزامات ہیں، زاہد جعفری کو26 ستمبر کو متعلقہ اینٹی کرپشن آفس پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کرائیں۔

sindh

anti corruption