Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں سے 13 دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد سرکاری دفاتر، اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررے تھے
شائع 23 ستمبر 2023 11:37am
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

سی ٹی ڈی نے پنجاب نے مختلف شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا ہے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، اٹک، بہاولنگر، جہلم، بہالپور، شخیوپورہ، پنڈی میں کیں ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ اٹک سے 5 اور لاہور سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ، نقدی برآمد کرکیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت خورشید، رشید، عرفان، لقمان، وحید، رضوان، عامر اور واجد کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام مزید نے مزید کہا کہ دہشت گرد سرکاری دفاتر، اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررے تھے۔

پاکستان

CTD