Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ٹرانسپورٹرز کا دھرنا 3 روز سے مسلسل جاری، سُپرہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

زبردستی بھتہ خوری کی جا رہی ہے، ٹرانسپورٹرز
شائع 23 ستمبر 2023 11:05am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دھرنا تین روز سے مسلسل جاری ہے، ٹرانسپورٹرز نے آج سپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مظاہرین کے مطابق اگرآج ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے، تو ہم سپر ہائی وے اور قومی شاہراہ بلاک کر دیں گے، تین دن سے ہم دن رات یہاں بیٹھے ہیں مگر انتظامیہ سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لنک روڈ پر کانٹا اور ٹول پلازہ پر زبردستی بھتہ خوری کی جا رہی ہے، ہم نا انصافی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سپر ہائی وے اور قومی شاہراہ کو ملانے والی اہم سڑک تین روز سے مکمل بند ہے، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کو کھڑا کر کے دھرنا دیا ہوا ہے۔

karachi

sindh

Traffic Police