سعودی عرب ہرے رنگ میں رنگ گیا
گزشتہ روز سعودی عرب میں مملکت کا 93 واں قومی دن منایا گیا، سڑکوں پر قومی پرچم کی بہارآگئی، جشن منانے والے سعودی شہر بھی پرچم کے رنگ میں رنگ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اس باراپنا قومی دن بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا، یہ ایک ایسا موقع تھا کہ جب مملکت اپنے وژن 2030 کی جانب گامزن ہے۔
قومی دن کے موقع پر مملکت کی جانب سے شہریوں کے لیے مفت تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔
سب سے زیادہ جس کا بے صبری کے ساتھ انتظار کیا جارہا تھا جس میں سعودی ہاکس کا ائر شو ہے، جو کہ رائل سعودی ائر فورس نے انجام دیا۔
اس دن خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا، جس میں آتش بازی، ڈرون شو اور روایتی لوک داستانیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2016 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اعلان کردہ منصوبہ وژن 2030 مملکت کے جدید طرز کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد ایک نئے دور میں آگے بڑھانا ہے۔
سعودی عرب میں چند سالوں میں کئی انقلابی تبدیلیاں سامنے آئیں ہیں، جو اس کے نئے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
کھیلوں کی تشہیر کے ماہر اور مصنف خالد الربیان کا کہنا ہے کہ سعودی میں تبدیلی اور معیشت کو ترقی دینے کا راستہ کھیل ہے۔
مملکت نے کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما اور نیمارجیسے بین الاقوامی ستاروں کو اپنی جانب راغب کرکے کھیل کے شعبے میں خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ مملکت کا 500 بلین ڈالر سے مستقبل کے میگا سٹی نیوم (این ای او ایم) کا قیام اور بحیرۂ احمر منصوبے کی توسیع وژن 2030 کی عکاسی کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.