Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: دو ٹریفک حادثات میں 6 افراد چل بسے، 5 زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
شائع 23 ستمبر 2023 10:35am

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کے علاقے لورالائی کے قریب شیر جان کڈی کے مقام کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر پک اپ اور ٹوڈی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے کلی دتو کے مقام کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد بہادر خان اور محمد اسلم شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دونوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٸٹہ ٹراما سینٹرریفر ٓکیا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

بلوچستان

Road Accident