Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی
شائع 23 ستمبر 2023 09:41am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے بحیرہ عرب سے کمزور نم ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، جبکہ بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چنیوٹ، شرقپور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی پنجاب نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں کہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محسن نقوی نے فون کرکے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنےکا حکم دیا اور ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے اسپشل ٹیمیں تعینات کی جائیں۔

پاکستان

Met Office

Rain