Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کو نام لے کر حملے نہیں کرنے چاہئیں، جہانگیر ترین

اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، سربراہ آئی پی پی
شائع 22 ستمبر 2023 08:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن ناگزیر ہیں ہر حالت میں ہونے چاہئیں، نوازشریف کو نام لے کر حملے نہیں کرنے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت نہیں، جمہوری جماعت ہیں، ہمیں عوام کی مدد چاہیئے۔

پی ٹی آئی کی سینئر رہنما منزہ حسن کی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کے موقع پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دے دی ہے، کچھ دیر بھی ہو جائے تو مسئلہ نہیں لیکن پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔

نوازشریف کی الزام تراشی کے سوال پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کسی پر نام لے کر انفرادی حملے کرنا درست نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اس طرح سیاست میں مداخلت نہیں کرتی، ہم جمہوری پارٹی ہیں، ہمیں عوام کی مدد چاہیئے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی چھوڑنے والی منزہ حسن آئی پی پی میں شامل

پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن کا پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ پاکستان کے لیے کام کرنے کے لیے جڑے تھے، الیکشن ناگزیر ہیں ہر حالت میں ہونے چاہئیں، انتخابات میں تمام لوگوں کو برابر موقع ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اصل میچ ٹیسٹ ہوتا ہے ٹی 20 کے حق میں نہیں، جب وقت آئے گا تو موقع پر سیاسی فیصلے کریں گے۔

پریس کانفرنس میں تحریک انصاف وویمن ونگ کی سابق مرکزی صدر خواتین منزہ حسن نے پی ٹی آئی کے ساتھ 26 سالہ رفاقت ختم کر کے آئی پی پی میں شمپولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جن نعروں اور منشور کی بنیاد پر حکومت میں آئی اس نے مایوس کیا ہے۔

lahore

Jahangir Tareen

PTI Leaders Left Party

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

munaza hassan