Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

شالیمار ایکسپریس کا یومیہ خسارہ 20 لاکھ روپے ہے، ریلوے حکام
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 09:00pm

پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی، مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

شالیمار ایکسپریس ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کا یومیہ خسارہ 20 لاکھ روپے ہے، شالیمار ایکسپریس کو 2 بار نجی شعبہ کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Pakistan Railways

lahore

shalimar express

train fares