Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ کئے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم میچ کھیلنا ہے
شائع 22 ستمبر 2023 06:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا

کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز ویزوں کے منتظر ہیں، لیکن بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی اسکواڈ کو تاحال ویزے جاری نہیں کئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ شروع ہونے میں ابھی چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی ابھی بھی برقرار ہے۔

بھارت کا کھیل میں سیاست کا سلسلہ جاری ہے، اور ابھی تک بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی اسکواڈ کو ویزے جاری نہیں کئے۔

ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز ویزوں کے منتظر ہیں، لیکن بھارت نے ویزے سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ میں کیش ایوارڈز کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی بارش ہوگی

پاکستانی اسکواڈ نے 25 ستمبرکو بھارت روانہ ہونا ہے، اور قومی ٹیم نے ایونٹ شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچزبھی کھیلنے ہیں۔

PCB

Pakistan Cricket Team

ODI World Cup

world cup 2023