Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس 2 سال سے نئی سرکاری وردی سے محروم، پرائیویٹ دکانوں سے خریداری

اہلکار سرکاری وردی کے علاوہ جوتوں، سرکاری بلیٹ اور بیجز سے محروم، سرکاری گودام خالی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 07:40pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس اہلکار 2 سال سے سرکاری وردی ، جوتوں اور سرکاری بلیٹ اور بیجز سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ایک سال میں دو وردیاں، جوتے، سرکاری بیلٹ اور بیجز سرکاری طور پر دیے جاتے تھے۔

اسلام آباد پولیس کا وردی گودام دوسال سے خالی ہے اس لئے اہلکار پرائیویٹ دکانوں سے وردی، جوتے اور بیلٹ لینے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے لیے کروڑوں روپے میں خریدے گئے نئے یونیفارم بھی ناقص ہونے کے باعث تبدیل کردیے گئے۔

افسران بالا نے ڈولفن اہلکاروں کو واپس وفاقی پولیس کا یونیفارم پہننے کا حکم صادر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، اسلام آباد پولیس

کراچی: سی ٹی ڈی نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کوالٹی کو یقینی بنانے کے عمل میں ٹینڈر لیٹ ہوئے تھے۔

islamabad police

Caretaker government

Pakistan Law and order situation