Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کی قتل و غارت گری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، نگراں وزیراعظم

ہندوتوا کا نظریہ خطے کو جنگ میں لپیٹ سکتا ہے، انوار الحق کاکڑ
شائع 22 ستمبر 2023 04:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنما کو بھارتی ایجنٹس نے شہید کیا، بھارت کے گھناؤنے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہردیپ کے قتل سے مغرب پر بھی بھارتی دہشت گردی آشکار ہوئی، بلوچستان کی قتل و غارت گری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، کلبھوشن کی شکل میں بھارت کا کردار سب کے سامنے ہے۔

سرکاری ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ رکھوں گا، مسئلہ کشمیر تواتر کے ساتھ اقوام عالم کے سامنےرکھنا چاہیئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہے، اسلاموفوبیا بھی ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں کو تعصب کا سامنا ہے۔

ملک میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، آئی پی پیز سے معاہدے ایسے ہوئے ہیں کہ بجلی بنے یا نہ بنے ادائیگی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں اور آئی ایم ایف ہمارے اقدامات سے مطمئن ہے، پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، غریب افراد کو ریلیف دینے کے لیے صاحب ثروت افراد اپنا کردار ادا کریں۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کےغریب طبقے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، حکومت ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کررہی ہے، پسے ہوئے طبقات کے لیے بہتری لانا ہماری ترجیح ہے، کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہندوتوا میں خطرناک سیاست چھپی ہوئی ہے، ہندوتوا کا ایجنڈا خطے کو جنگ میں لپیٹ سکتا ہے، ہندوتوا کے ایجنڈے کے پیچھے گھناؤنی سیاست چھپی ہے، ہر موقع پر ہندوتوا سے متعلق بات کریں گے۔

سکھ رہنما کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیب سنگھ بجار کے قتل پر بھی بات کریں گے، بھارت نے جو کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان میں قتل وغارت میں بھارتی ریاست ملوث ہے، بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر پاکستان کی قید میں ہے، کلبھوشن کی شکل میں بھارت کا کردارسب کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں

قرض میں پھنسے ممالک کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کی بین الاقوامی کان کنی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ٹی ٹی پی اور داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کینیڈا کی سرزمین پر انسانیت کا قتل کیا، بھارت کا رویہ پوری دنیا کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، خالصتان تحریک کے رہنما کو بھارتی ریاست نے قتل کیا، بھارتی ایجنٹوں نے خالصتان کے رہنما کا قتل کیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم چین کو خود سے دور نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے تقاضے پورے کرے۔

New York

Caretaker prime minister

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar