Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
شائع 22 ستمبر 2023 01:17pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سندھ حکومت نے 12،11 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ضلع وسطی کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ضلع شرقی میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

حیدرآباد اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول، گھوٹکی میں 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

karachi

sindh

12 RABI UL AWAL 2023