Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ڈاکوؤں کی پولیس پرفائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک،2 فرار

ملزم سنگین جرائم کے 8 مقدمات میں مطلوب تھا
شائع 22 ستمبر 2023 12:42pm
تصویر: اے پی پی / فائل
تصویر: اے پی پی / فائل

اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں ڈاکوؤں اورپولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوملزم فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار حفاظتی تدابیر کی وجہ سے محفوظ رہے جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت راشد زمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تھانہ کھنہ اور ٹیکسلا میں سنگین جرائم کے 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔

اسلام آباد

islamabad police