Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ، مداحوں کے لیے خاص پیغام

پی سی بی نے آٸی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 12:47pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بھارت میں ہونے والے عالمی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاسٹ بالرنسیم شاہ انجری کے باعث باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آٸی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد افسردہ نسیم شاہ نے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔

فاسٹ بالر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’میں مایوسی کے ساتھ بتارہا ہو کہ ورلڈ کپ میں نماٸندگی کرنیوالی اس حیرت انگیز کا حصہ نہیں بن سکا جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گی‘۔

نسیم شاہ کے مطابق، ’میں مایوس ہو لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے‘۔

کرکٹر نے دعاؤں کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد میدان میں اتریں گے۔

بھارت کی میزبانی میں آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان برقرار رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سُپر4: نسیم شاہ کے میدان سے باہر جانےکا الزام اُروشی روٹیلا کے سر

دیگرکھلاڑیوں میں بابراعظم، شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق شامل ہوں گے۔

افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر بھی قوامی اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں زمان خان، ابرار احمد اور وکٹ کیپر محمد حارث ہوں گے۔

مزید پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ ایشیاء کپ سے باہر

نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے جب کہ ان کی جگہ ایک سال بعد حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ایشیا کپ میں حسن علی دستیاب نہیں تھےاس لیے زمان خان کو لیا تھا۔

PCB

Naseem shah

world cup 2023

World Cup Squad