Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی، افغان وزیر خارجہ
شائع 22 ستمبر 2023 11:24am
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروادی۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔

afghanistan

afghan taliban

TTP

Pakistan Afghanistan Border