Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : نادہندہ سابقہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کی فہرست تیار

با اثر شخصیات کیسکو کے 1 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196روپے کے ناہندہ ہیں، حکام
شائع 21 ستمبر 2023 10:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے نادہندہ سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی فہرست تیار کرلی۔

کیسکو نے سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور اہم با اثر شخصیات کی بھی لسٹ تیار کرلی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ با اثر شخصیات کیسکو کے 1 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196روپے کے ناہندہ ہیں، جن فہرست کمشنر کوئٹہ کو بھیج دی گئی ہے۔

کیسکو حکام کے مطابق سابق ایم این اے عبدالقہار ودان کیسکو کے 9 لاکھ 16 ہزار 253 روپے کے نادہندہ ہیں۔

حاجی احمد نواز کیسکو کے 1 لاکھ 79 ہزار 58 روپے کے نادہندہ نکلے۔

کیسکو حکام کے مطابق میر ضیا اللہ کیسکو کے 15 لاکھ 73 ہزار172 روپےکے نادہندہ ہیں۔

عاصم کرد گیلو کیسکو کے 20 لاکھ 60 ہزار591 روپے کے نادہندہ ہیں۔

ہمایوں عزیز کرد کیسکو کے 49 لاکھ 54 ہزار 554 روپے کے نادہندہ ہیں۔

ظفر زہری کیسکو کے 11 لاکھ 65 ہزار 725 روپے کے نادہندہ نکلے۔

یہ بھی پڑھیں :

گیس کی نئی قیمتوں کا جلد اعلان کریں گے، نگراں وفاقی وزیر توانائی

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سعودی کمپنی کے قابل تجدید توانائی منصوبے میں شراکت دار بننے کی خواہشمند

نصیب اللہ بازئی کیسکو کے 4 لاکھ 47 ہزار 810 روپے کے نادہندہ ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ وڈیرہ شیرین مری کیسکو کے 86 ہزار 953 روپے کے نادہندہ ہیں۔

nepra

electricity price

electricity bills

Quetta Electric Supply Company