سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فاٸز عیسی نے نظر ثانی کیس پر سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
نظرثانی درخواست سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف الزامات حذف
آئی ایس آئی کو فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر تحفظات، نظرثانی اپیل دائر
فیض آباد دھرنا کیس: پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کے تحفظات، نظرثانی درخواستیں دائر
جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک انصاف، ایم کیو کیو ایم کیخلاف آبزرویشن دی تھی اور فیض آباد دھرنا فیصلے کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ریفرنس کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئی ایس آئی، وزارت داخلہ سمیت متاثرہ فریقین نے سپریم کورٹ میں 15 اپریل 2019 کو نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔
وفاقی حکومت، تحریک انصاف، ایم کیو ایم نےبھی نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ نے 2017 میں فیض آباد ٹی ایل پی کے دھرنے پر ازخودنوٹس لیا تھا۔
Comments are closed on this story.