Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے

چیئر مین نیب کی منظوری سے نوٹیفیکشن جاری
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 08:46pm

قومی احتساب بیورو (نیب) میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں۔

نیب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے جبکہ چیئرمین نیب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد عامر بٹ کو نیب سکھر سے نیب کراچی تعینات کردیا گیا جبکہ صلاح الدین مغل کو کراچی سے راولپنڈی نیب تعینات کیا گیا ہے۔

محمد رضوان سومرو کا کراچی سے نیب خیبرپختونخوا اور محمد رفیع کا نیب ملتان سے سکھر تبادلہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

نیب کا کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی، ن لیگ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے رہنماؤں کیخلاف نیب کیسز بحال

اس کے علاوہ محمد سہیل کامران اور محمد نصراللہ کو نیب ملتان سے نیب خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔

NAB

اسلام آباد

Transfer and posting

nab officers