Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا‘

روز ویلٹ کی فروخت زیر غور نہیں، اسٹیل ملز کی آپریٹنگ سائیڈ کی نجکاری ہونی چاہیے، فواد حسن فواد
شائع 21 ستمبر 2023 08:05pm
نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہ کرنے کا اعلان، فوٹو ــ فائل
نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا پی آئی اے کی نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہ کرنے کا اعلان، فوٹو ــ فائل

نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے یقین دلایا ہے کہ قومی ایئرلائنز (پی آئی اے ) بند نہیں ہوگی بلکہ پروازیں اڑتی رہیں گی۔ نجکاری میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا، فیصلہ سازی میں تاخیر نہیں کی جائے گی، ریاستی پیسہ ڈوبنے نہیں دیا جاسکتا۔

فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا کام اور عمل جتنا بھی ہوگا عوام کی بھلائی کے لئے ہوگا۔ اپنے فیصلوں کی مکمل ذمہ داری اور احتساب کے لئے تیار ہوں۔

فواد حسن فواد کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنا درست نہیں، جو کام تین سال میں نہیں ہوسکے تین ماہ میں ان کے پراسیس مکمل کرکے جاؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، اسٹیل ملز کی آپریٹنگ سائیڈ کی نجکاری ہونی چاہیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعآت مرتضی سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج جنوری کے آخر میں انتخابات کا اعلان کردیا ہے، یہ افواہ سازوں کے لئے بری خبر ہے، اس اعلان سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

سرکاری کمپنیوں کو متعلقہ وزارتوں کی ماتحتی سے نکالیں گے، نگراں وزیر خزانہ

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کا بھاؤ 293 سے نیچے گر گیا

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ کیئرٹیکر حکومت اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کررہی، سابق منتخب حکومت نگران حکومت کے اختیارات میں توسیع کرکے گئی۔

PIA

privatization

Caretaker government

Fawad Hasan Fawad