Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کردی
شائع 21 ستمبر 2023 06:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر فریقین سے اس نقطے پر دلائل طلب کر لیے کہ سنگل بینچ کیس سن سکتا ہے یا نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت نیب نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالت نے نیب جواب کی کاپی درخواست گزار وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب نیب اس کیس میں پارٹی ہے تو سنگل بینچ کیسے یہ کیس سن سکتا ہے، فریقین کے وکلاء اس نقطے پر آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

پرویز الٰہی مالی بے ضابطگی کیس میں رہا، ایک اور کیس میں گرفتار

صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، اڈیالہ جیل منتقل

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز الہٰی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سنگل بینچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے باوجود گرفتاری کی گئی لہزا عدالت فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

LAHORE HIGH COURT (LHC)