Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتقال، بیٹے کے ٹوئٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے والد کے انتقال کی خبر جاری کی گئی۔
شائع 21 ستمبر 2023 05:26pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے والد کے انتقال کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے والد کے انتقال کی خبر جاری کی گئی۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ انتقال کر گئے ہیں‘۔

ٹوئٹر پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ’والد کے انتقال کے بعد اب میں 2024 میں صدر کے لیے انتخاب لڑوں گا۔‘

بعد ازاں، معلوم ہوا کہ ٹرمپ جونیئر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، اور ڈونلڈ ٹرمپ کے انتقال کی خبر ہیکر کی ہی شرارت تھی۔

ہیک شدہ ہینڈل سے ہوئے ٹوئٹس کی سیریز کو بعد میں ہٹا دیا گیا تھا۔

Donald Trump

fake Tweet

Donald Trump Died

Trump Junior